۔ (۱۳۲۹۱)۔ وَعَنْ اَبِیْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ قَیْسٍ عَنْ اَبِیْہِ (اَبِیْ مُوْسَی الْاَشْعَرِیِّ رضی اللہ عنہ ) اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ اَرْبَعٌ ثِنْتَانِ مِنْ ذَھَبٍ حِلْیَتُہُمَا وَاٰنِیَتُہُمَا وَمَا فِیْہِمَا وَثِنْتَانِ مِنْ فِضَّۃٍ آنِیَتُہُمَا وَحِلْیَتُہُمَا وَمَا فِیْہِمَا، وَلَیْسَ بَیْنَ الْقَوْمِ وَبْیَنَ اَنْ یَّنْظُرُوْا اِلٰی رَبِّہِمْ عَزَّوَجَلَّ اِلَّا رِدَائُ الْکِبْرِیَائِ عَلٰی وَجْہِہٖفِیْ جَنَّۃِ عَدْنٍ، وَہٰذِہِ الْاَنْہَارُ تَشْخَبُ مِنْ جَنَّۃِ عَدْنٍ ثُمَّ تَصْدَعُ بَعْد ذٰلِکَ اَنْہَارًا۔)) (مسند احمد: ۱۹۹۶۹)
سیدناابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنات الفردوس چا رہیں، ان میں دو ایسی ہیں کہ ان میں رہنے والوں کا لباس، برتن اور ان کی ہر چیز سونے کی ہے اور دو ایسی ہے کہ ان کے برتن، ان میں رہنے والے کا لباس اور ان کی ہر چیز چاندی کی ہے، عدن والی بہشت میں اہل جنت اور اللہ تعالیٰ کی رؤیت کے درمیان صرف اللہ تعالیٰ کی کبریائی کی چادر ہو گی، یہ نہریں عدن بہشت سے ہی شروع ہوتی ہیں، اس کے بعد ان سے مزید نہریںنکل جاتی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(13291)