۔ (۱۳۲۹۵)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ اَھْلَ
الدَّرَجَاتِ الْعُلٰی لَیَرَاھُمْ مَنْ تَحْتَہُمْ کَمَا تَرَوْْنَ النَّجْمَ الطَّالِعَ فِی الْاُفُقِ مِنْ آفَاقِ السَّمَائِ وَاَبُوْ بَکْرٍ وَعُمَرَ مِنْہُمْ وَاَنْعَمَا۔)) (مسند احمد: ۱۱۹۰۴)
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کابیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں نچلے درجات والے لوگ اونچے درجات والوں کو اس طرح دیکھ سکیں گے، جیسے تم آسمان کے دوردراز کناروں پر چمکتے ستاروں کو دیکھتے ہو اور سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہما بھی ایسے ہی جنتیوں میں سے ہیں، (جو جنت کے اعلی درجات پر فائز ہوں گے)، اور کیا خوب مقام ہے ان کا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13295)