۔ (۱۳۳۸) (وَمِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا مُوْسٰی ثَنَا ابْنُ لَھِیْعَۃَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ بَنَّۃَ الْجُہَنِیَّ أَخْبَرَہُ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَرَّ عَلَی قَوْمٍ فِی الْمَسْجِدِ أَوْ فِی الْمَجْلِسِ یَسُلُّوْنَ سَیْفًا بَیْنَہُمْیَتَعَا طَوْنَہُ بَیْنَہُمْ غَیْرَ مَغْمُوْدٍ، فَقَالَ: ((لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ یَفْعَلُ ذٰلِکَ، أَوَ لَمْ أَزْجُرْکُمْ عَنْ ھٰذَا؟ فَإِذَا سَلَلْتُمُ السَّیْفَ فَلْیَغْمِدْہُ الرَّجُلُ ثُمَّ لِیُعْطِہِ کَذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۸۰۱)
دوسری سند سے مروی ہے کہ جابر رضی اللہ عنہ کو سیّدنا بنّہ جہنی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میںیا کسی مجلس میں ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جو بغیر نیام کے تلوار سونت کر ایک دوسرے کو پکڑا رہے تھے، یہ دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص ایسا کرتا ہے اللہ اس پر لعنت کرے ، کیا میں نے تمہیں اس طرح کرنے سے منع نہیں کیا؟ جب تم تلوار نکالو توآدمی اسے نیام میں رکھے، پھر وہ اسی طرح آگے دے دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1338)