۔ (۱۳۳۱۷)۔ وَعَنْ حَسْنَائَ ابْنَۃِ مُعَاوِیَۃَ الصَّرِیْمِیَّۃِ عَنْ عَمِّہَا رضی اللہ عنہ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! مَنْ فِی الْجَنَّۃِ؟ قَالَ: ((اَلنَّبِیُّ فِی الْجَنَّۃِ، وَالشَّہِیْدُ فِی الْجَنَّۃِ، وَالْمَوْلُوْدُ فِی الْجَنَّۃِ، وَالْمَوْؤُدَۃُ فِی الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۸۵۹)
بنو صریم کی خاتون حسناء بنت معاویہ اپنے چچا رضی اللہ عنہ سے بیان کرتی ہے، وہ کہتے ہیں:میںنے کہا: اے اللہ کے رسول! کون لوگ جنتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نبی جنتی ہے، شہید جنتی ہے، بچہ جنتی ہے اور زندہ در گور کی گئی لڑکی جنتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13317)