۔ (۱۳۴۰) عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِیْ وَقَّاصٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُ کُمْ فِی الْمَسْجِدِ فَلْیُغَیِّبْ نُخَامَتَہُ أَنْ تُصِیْبَ جِلْدَ مُؤْمِنٍ أَوْ ثَوْبَہُ فَتُؤْذِیَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۴۳)
سیّدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں کھنکارپھینکے تو وہ اسے چھپا دیا کرے، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ کسی مومن کے جسم یا کپڑے پر لگ جائے اور اس طرح اسے تکلیف ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(1340)