۔ (۱۳۴۳) عَنْ أَبِیْ سَعِیدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَآی نُخَامَۃً فِیْ قِبْلَۃِ الْمَسْجِدِ فَحَکَّہَا بِحَصَاۃٍ ثُمَّ نَھٰی أَنْ یَبْصُقَ الرَّجُلُ بَیْنَیَدَیْہِ وَعَنْ یَمِیْنِہ، وَقَالَ: ((لِیَبْصُقْ عَنْ یَسَارِہِ أَوْتَحْتَ قَدَمِہِ الْیُسْرٰی۔)) (مسند احمد: ۱۱۰۳۹)
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد کے قبلہ میں ایک کھنکار دیکھااور اسے کنکری سے کھرچ دیا، پھر آدمی کو اپنے سامنے اور دائیں طرف تھوکنے سے منع کر دیا اور فرمایا: آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنی بائیں طرف یا بائیں قدم کے نیچے تھوکا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1343)