عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بمنى رَكْعَتَيْنِ وَأَبُو بَكْرٍ بَعْدَهُ وَعُمَرُ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ وَعُثْمَانُ صَدَرًا مِنْ خِلَافَتِهِ ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّى بَعْدُ أَرْبَعًا فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ صَلَّى أَرْبَعًا وَإِذَا صلاهَا وَحده صلى رَكْعَتَيْنِ
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے منیٰ میں دو رکعتیں (یعنی نماز قصر) پڑھیں ۔ آپ ﷺ کے بعد ابوبکر ؓ ، ابوبکر ؓ کے بعد عمر ؓ اور عثمان ؓ نے اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں دو رکعتیں ہی پڑھیں ۔ پھر اس کے بعد عثمان ؓ نے چار رکعتیں پڑھیں ۔ جب ابن عمر ؓ امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو آپ چار رکعتیں (مکمل نماز) پڑھتے اور جب اکیلے پڑھتے تو پھر دو رکعتیں پڑھتے تھے ۔ متفق علیہ ۔