۔ (۱۳۷۵)عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ
وَعَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہما أَنَّہُمَا قَالَا: لَمَّا نُزِلَ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طَفِقَ یُلْقِیْ خَمِیْصَتَہُ عَلٰی وَجْہِہِ فَإِذَ اِغْتَمَّ رَفَعْنَاھَا عَنْہُ وَھُوَ یَقُوْلُ: ((لَعَنَ اللّٰہُ الْیَہُوْدَ وَالنَّصَارٰی، اِتَّخَذُوْا قُبُوْرَ أَنْبِیَائِھِمْ مَسَاجِدَ۔)) تَـقُوْلُ عَائِشَۃُ: یُحَذِّرُھُمْ مِثْلَ الَّذِیْ صَنَعُوْا۔ (مسند احمد: ۱۸۸۴)
سیّدناعبد اللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما دونوں بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات کے قریب ہوئے تو آپ اپنے چہرے پر چادر ڈالتے، جس وقت آپ کو گُھٹن محسوس ہوتی تو ہم چادر اٹھادیتے تھے،اس حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ یہود و نصاری پر لعنت کرے، انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: (دراصل) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو ان جیسا کام کرنے سے ڈرا رہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1375)