۔ (۱۳۷۶) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہما أَنَّ أُمَّ حَبِیْبَۃَ وَأُمَّ سَلَمَۃَ ذَکَرَتَا کَنِیْسَۃً رَأَیْنَہَا بِالْحَبَشَۃِ (وَفِیْ رِوَایَہٍ تَذَاکَرُوْا عِنْدَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی مَرَضِہِ فَذَکَرَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ وَأُمُّ حَبِیْبَۃَ کَنِیْسَۃً رَأَیْنَھَا فِیْ أَرْضِ الْحَبَشَۃِ) فِیْہَا تَصَاوِیْرُ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنَّ أُولٰئِکَ إِذَا کَانَ فِیْہِمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَمَاتَ بَنَوْا عَلَی قَبْرِہِ مَسْجِدًا وَصَوَّرُوْا فِیْہِ تِلْکَ الصُّوَرَ، أُولَئِکَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّیَوْمَ الْقِیَا مَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۷۵۶)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ سیدہ ام حبیبہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے ایک گرجے کا ذکر کیا، جسے انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا، اور ایک روایت کے الفاظ یوں ہیں: لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آپ کی بیماری میں ایک دوسرے سے باتیں کیں تو سیدہ ام سلمہ اور سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہما نے ایک گرجے کا ذکر کیا جسے انہوں نے حبشہ میں دیکھا، اسمیں تصویریں تھیں،یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں کا حال یہ رہا ہے کہ جب ان میںکوئی نیک آدمی فوت ہوتا تو اس کی قبر پر مسجد تعمیر کر کے اس میں یہ تصویریں بنالیتے تھے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاںیہ لوگ بدترین مخلوق ہوں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1376)