۔ (۱۳۷۷) وَعَنْہَا رضی اللہ عنہا قَالَتْ: کَانَ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَمِیْصَۃٌ سَوْدَائُ حِیْنَ اشْتَدَّبِہِ وَجَعُہٗ،قَالَتْ: فَہُوَیَضَعُہَا مَرَّۃً عَلَی وَجْہِہِ وَمَرَّۃًیَکْشِفُہَا عَنْہُ وَیَقُوْلُ: ((قَاتَلَ اللّٰہُ قَوْمًا اِتَّخَذُوْا قُبُوَرَ أَنْبِیَائِہِمْ مَسَاجِدَ۔)) یُحَرِّمُ ذَلِکَ عَلٰی أُمَّتِہِ۔ (مسند احمد: ۲۶۸۸۲)
سیدۃعائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیاہ چادر تھی، جس وقت آپ کی تکلیف بڑھ گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی اسے چہرے پر لے لیتے اور کبھی چہرے سے ہٹا دیتے اور فرماتے: اللہ ان لوگوں کو ہلاک کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس فعل کو اپنی امت پر حرام فرمارہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1377)