۔ (۱۳۸۶) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: مَرَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی رَجُلِ وَفَخِذُہُ خَارِجَۃٌ، فَقَالَ: ((غَطِّ فَخِذَکَ فَإِنَّ فَخِذَ الرَّجُلِ مِنْ عَوْرَتِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۹۳)
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے ، اس کی ران (کپڑے سے) باہر نکلی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی ران ڈھانپ لے، کیونکہ آدمی کی ران اس کے چھپائے جانے والے حصوں میں شامل ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1386)