۔ (۱۳۸۸) عَنْ زُرْعَۃَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ جَرْھَدٍ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَاٰی جَرْھَدًا فِی الْمَسْجِدِ وَعَلَیْہِ بُرْدَۃٌ قَدِ انْکَشَفَ فَخِذُہُ، فَقَالَ: ((الْفَخِذُ عَوْرَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۱۶۰۲۳)
زرعہ بن مسلم، سیّدنا جرہد رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیّدنا جرہد رضی اللہ عنہ کو مسجد میں دیکھا کہ ان پر ایک چادر تو تھی لیکن ان کی ران ننگی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ران چھپائی جانے والی چیز ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1388)