Blog
Books



۔ (۱۳۹۱) عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَحْشٍ خَتَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَرَّعَلٰی مَعْمَرٍ بِفِنَائِ الْمَسْجِدِ مُحْتَبِیًا کَاشِفًا عَنْ طَرَفِ فَخِذِہِ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((خَمِّرْ فَخِذَکَ یَامَعْمَرُ! فَإِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۲۲۸۶۱)
سیّدنا محمد بن جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سالہ ہے، سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسجد کے صحن میں سیّدنا معمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس سے گزرے، وہ گوٹھ مار کر ایک طرف سے اپنی ران ننگی کر کے بیٹھے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں فرمایا: اے معمر! اپنی ران ڈھانپ کے رکھو کیونکہ ران عورۃ میں شامل ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1391)
Background
Arabic

Urdu

English