۔ (۱۳۹۳) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غَزَا خَیْبَرَ فَصَلَّیْنَا عِنْدَھَا صَلَاۃَ الْغَدَاۃِ بغَلَسٍ فَرَکِبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَرَکِبَ أَبُوْ طَلْحَۃَ وَأَنَا رَدِیْفُ أَبِیْ طَلْحَۃَ فَأَجْرَی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ زُقَاقِ خَیْبَرَ وَإِنَّ رُکْبَتِیْ لَتَمَسُّ فَخِذَیْ نَبِیِّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَانْحَسَرَ الإِْزَارُ عَنْ فَخِذَیْ نَبِیِّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَإِنِّیْ لَأَرَی بَیَاضَ فَخِذَیْ نَبِیِّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ ((الحدیث)) (مسند احمد: ۱۲۰۱۵)
سیّدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کی جنگ لڑی، ہم نے خیبر کے پاس اندھیرے میں صبح کی نماز پڑھی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور سیّدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ بھی سوار ہوئے ، جبکہ میں ابو طلحہ کا ردیف تھا،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خبیر کے بازاروں میں اپنا گھوڑا دوڑایا اور میرے گھٹنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رانوں کو لگ رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تہبندرانوں سے ہٹا ہوا تھا اورمیں اللہ کے نبی کی رانوں کی سفیدی دیکھ رہا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1393)