۔ (۱۴۱۴) عَنْ نَافِعٍ قَالَ: کَانَ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ عُمَرَ
یَقُوْلُ: إِذَا لَمْ یَکُنْ لِلرَّجُلِ إِلاَّ ثَوْبٌ وَاحِدٌ فَلْیَأْتَزِرْ بِہِ ثُمَّ لِیُصَلِّ، فَإِنِّی سَمِعْتُ عُمَرَ یَقُولُ ذَلِکَ، وَیَقُولُ: لَا تَلْتَحِفُوا بِالثَّوْبِ إِذَا کَانَ وَحْدَہُ کَمَا تَفْعَلُ الْیَہُوْدُ۔ قَالَ نَافِعٌ: وَلَوْ قُلْتُ لَکَ إِنَّہُ أَسْنَدَ ذٰلِکَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَرَجَوْتُ أَنْ لَا أَکُوْنَ کَذَبْتُ۔(مسند احمد: ۹۶)
نافع کہتے ہیں کہ سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے: جب آدمی کے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہو تو وہ اسے ازار بنا کر نماز پڑھ لیا کرے، کیونکہ میں نے سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اسی طرح کہتے ہوئے سنا تھا۔ اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے: جب ایک ہی کپڑا ہو تو اس سے اس طرح التحاف نہ کیا کرو، جس طرح کہ یہودی کرتے ہیں۔ نافع کہتے ہیں: اگر میں یہ کہہ دوں کہ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ قول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کیا تھا تو مجھے امید ہے کہ جھوٹا نہیں قرار پاؤں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1414)