۔ (۱۴۱۵) عَنْ زُھَیْرٍ قَالَ: ثَنَا أَبُوْ الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلّٰی فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِہِ۔ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ لِأَبِیْ الزُّبَیْرِ: الْمَکْتُوْبَۃَ؟ قَالَ: الْمَکْتُوْبَۃَ وَغَیْرَ الْمَکْتُوبَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۴۳۹۶)
سیّدناجابربن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کپڑے میںتوشیح کر کے نماز پڑھتے تھے۔ بعض لوگوں نے ابو زبیر سے پوچھا کہ کیا فرض نماز پڑھی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: فرض اور غیر فرض دونوں نمازیں پڑھتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1415)