۔ (۱۴۳۳) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیْلَ بْنِ مُجَمِّعٍ قَالَ قِیْلَ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبَۃَ: مَا أَدْرَکْتَ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَقَدْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَدِمَ وَھُوَ غُلَامٌ حَدِیْثٌ، قَالَ جاَئَ نَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمًا إِلٰی مَسْجِدِنَا یَعْنِی مَسْجِدَ قُبَائٍ، قَالَ فَجِئْنَا فَجَلَسْنَا إِلَیْہِ وَجَلَسَ إِلَیْہِ النَّاسُ، قَالَ: فَجَلَسَ مَاشَائَ اللّٰہُ أَنْ یَجْلِسَ ثُمَّ قَامَ یُصَلِّیْ فَرَأَیْتُہُیُصَلِّیْ فِیْ نَعْلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۵۹)
(دوسری سند) محمد بن اسمعیل سے مروی ہیکہ سیّدنا عبد اللہ بن ابی حبیبہ سے پوچھا گیا کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا (علمی چیز) حاصل کی؟ جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے تھے تو اس وقت یہ نو عمر لڑکے تھے، بہرحال انہوں نے جواب دیا : ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس ہماری مسجد یعنی مسجد قبا میں تشریف لائے ، ہم بھی آکر آپ کے پاس بیٹھ گئے اور دوسرے لوگ بھی پہنچ گئے۔ پھر جب تک اللہ نے چاہا آپ بیٹھے رہے، پھر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے لگے، میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ جوتوں میں نماز پڑھ رہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1433)