۔ (۱۴۳۵) عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالَمٍ عَنْ رَجُلٍ جَدُّہُ أَوْسُ بْنُ أَبِیْ أَوْسٍ کَانَ یُصَلِّیْ وَیُوْمِیئُ إِلَی نَعْلَیْہِ وَھُوَفیِ الصَّلَاۃِ فَیَأْخُذُھُمَا فَیَنْتَعِلُہُمَا وَیُصَلِّیْ فِیْھِمَا، وَیَقُوْلُ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّیفِی نَعْلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۶۲۶۹)
نعمان بن سالم ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں کہ ان کے دادا اوس بن ابی اوس نماز پڑ ھتے اور نماز میں ہی اپنے جوتوں کی طرف اشارہ کرتے پھر انہیں پکڑ لیتے اور پہن کر نماز پڑھتے اور کہتے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے جوتوں میں نماز پڑھ لیاکرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1435)