۔ (۱۴۳۸) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَنَعَ بَعْضُ عُمُوْمَتِیْ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طَعَامًا فَقَالَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّیْ أُحِبُّ أَنْ تَأُکُلَ فِیْ بَیْتِیْ، قَالَ فَأَتَاہُ وَفِیِ الْبَیْتِ فَحَلٌ مِنْ تِلْکَ الْفُحُوْلِ، فَأَمَرَ بِجَانِبٍ مِنْہُ فَکُنِسَ وَرُشَّ فَصَلّٰی وَصَلَّیْنَا مَعَہُ۔ (مسند احمد: ۱۲۱۲۷)
سیّدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے ایک چچے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آ کر کہا؛ اے اللہ کے رسول! میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے گھر میں کھانا کھائیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے، گھر میں کھجور کی بنی ہوئی چٹائیوںمیںسے ایک چٹائیپڑی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی ایک طرف کے بارے میں حکم فرمایا تو اسے صاف کر کے اس پر پانی چھڑکا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز ادا کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(1438)