۔ (۱۴۴۸) عَنْ أَبِیْ قَتَادَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَحْمِلُ أُمَامَۃَ أَوْ أُمَیْمَۃَ بِنْتَ أَبِی الْعَاصِ وَھِیَ بِنْتُ زَیْنَبَیَحْمِلُہَا إِذَا قَامَ وَیَضَعُہَا إِذَا رَکَعَ حَتّٰی فَرَغَ۔ (مسند احمد: ۲۲۸۸۶)
سیّدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو امامۃیا امیمہ بنت ابی العاص اٹھائے ہوئے دیکھا،یہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی بیٹی تھی، جب آپ کھڑے ہوتے تو اسے اٹھالیتے تھے اور جب رکوع کرتے تو اسے نیچے رکھ دیتے حتی کہ آپ نماز سے فارغ ہوجاتے ۔
Musnad Ahmad, Hadith(1448)