۔ (۱۴۵۷) عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِیْعَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُسَبِّحُ وَھُوَ عَلَی الرَّاحِلَۃِ وَیُوْمِیئُ بِرَأْسِہِ قِبَلَ أَیِّ وَجْہٍ تَوَجَّہَ، وَلَمْ یَکُنْ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَصْنَعُ ذٰلِکَ فِی الصَّلَاۃِ الْمَکْتُوبَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۵۷۸۳)
سیّدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سواری پر نفلی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا،آپ اپنے سر سے اشارہ کرتے تھے (اور اس چیز کی کوئی پروا نہ کرتے کہ) جس طرف بھی آپ کا رخ ہو جاتا، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرض نماز میں ایسا نہ کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1457)