Blog
Books



۔ (۱۴۵۸) عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْبَیْتَ فَجَلَسَ فَحَمِدَ اللّٰہِ وَأَثْنٰی عَلَیْہِ وَکَبَّرَ وَھَلَّلَ، ثُمَّ قَامَ إِلَی مَابَیْنَیَدَیْہِ مِنَ الْبَیْتِ فَوَضَعَ صَدْرَہُ عَلَیْہِ وَخَدَّہُ وَیَدَیْہُ۔ قَالَ: ثُمَّ کَبَّرَ وَھَلَّلَ وَ دَعَا ثُمَّ فَعَلَ ذٰلِکَ بِالْأَرْکَانِ کُلِّہَا، ثُمَّ خَرَجَ فَأَقْبَلَ عَلَی الْقِبْلَۃِ وَھُوَ عَلَی الْبَابِ، فَقَالَ: ((ھَذِہِ الْقِبْلَۃُ، ھٰذِہِ الْقِبْلَۃُ۔)) مَرَّتَیْنِ أَوْثَـلَاثًا۔ (مسند احمد: ۲۲۱۶۶)
سیّدنااسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہوا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہاں بیٹھ گئے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اورتکبیر و تہلیل بیان کی،پھر اپنے سامنے والے بیت اللہ کے حصے کی طرف کھڑے ہوئے اور اپنا سینہ ، رخسار اور ہاتھ اس پر رکھ دیئے، پھر اللہ تعالیٰ کی تکبیر و تہلیل بیان کی اور دعا بھی کی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تمام کونوں میں یہی عمل کیا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم باہر تشریف لائے اور دروازے پر کھڑے ہو کر قبلہ کی طرف متوجہ ہوئے اور دو یا تین مرتبہ فرمایا: یہی قبلہ ہے،یہی قبلہ ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1458)
Background
Arabic

Urdu

English