۔ (۱۴۵۹) عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَائٍ: أَسَمِعْتَ ابْنَ عَبَّاسِ یَقُولُ: إِنَّمَا أُمِرْتُمْ بِالطَّوَافِ وَلَمْ تُوْمَرُوْا بِالدُّخُوْلِ۔ قَالَ: لَمْ یَکُنْیَنْھٰی عَنْ دُخُولِہِ، وَلٰـکِنَّیْ سَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: أَخْبَرَنِیْ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَمَّادَخَلَ الْبَیْتَ دَعَا فِیْ نَوَاحَیْہِ کُلِّہَا وَلَمْ یُصَلِّ فِیْہِ حَتّٰی خَرَجَ، فَلَمَّا خَرَجَ رَکَعَ رَکْعَتَیْنِ فِی قُبُلِ الْقِبْلَۃِ۔ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَقاَلَ: ((ھٰذِہِ الْقِبْلَۃُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۱۵۲)
ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے پوچھاکہ کیاآپ نے سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھاکہ تمہیں صرف بیت اللہ کا طواف کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نہ کہ اس میں داخل ہونے کا؟ انہوں نے جواب دیا: وہ اس میںداخل ہونے سے منع تو نہیں کرتے تھے، البتہ میں نے ان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا تھا: سیّدنااسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ میں داخل ہوئے تو آپ نے اس کے سارے کونوںمیں دعا کی اور نماز نہیں پڑھی،یہاں تک کہ باہر تشریف لے آئے،باہر نکل کرقبلہ کے سامنے دو رکعتیں ادا کیں اور فرمایا: یہ قبلہ ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1459)