۔ (۱۴۶۴) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: کاَنَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا أَرَادَ أَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی رَاحِلَتِہِ تَطَوُّعًا اِسْتَقْبَلَ الْقَبِلَۃَ فَکَبَّرَ لِلصَّلَاۃِ ثُمَّ خَلّٰی عَنْ رَاحِلَتِہِ فَصَلّٰی حَیْثُمَا تَوَ جَّہَتْ بِہِ۔ (مسند احمد: ۱۳۱۴۰)
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنی سواری پر نفل نماز پڑھنے کا ارادہ کرتے تو ایک دفعہ قبلہ رخ ہو کر نماز کے لیے اللہ اکبر کہتے، پھر اپنی سواری کوچھوڑ دیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز جاری رکھتے، سواری جس طرف مرضی رخ کر لیتی۔
Musnad Ahmad, Hadith(1464)