۔ (۱۴۶۵) عَنْ أَبِیْ سَعَیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ وَعَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہما أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یُصَلِّیْ عَلٰی رَاحِلَتِہِ فِی التَّطَوُّعِ حَیْثُمَا تَوَجَّہَتْ بِہِ، یُوْمِیئُ إِیْمَائً، وَیَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنْ الرُّ کُوعِ۔ (مسند احمد: ۱۱۷۲۴)
سیّدناابوسعید خدری او ر سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر نفلی نماز پڑھ لیتے تھے۔ وہ جس طرف مرضی رخ کر لیتی تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع و سجود کے لیے اشارہ کرتے تھے او ر رکوع کی بہ نسبت سجدہ کے لیے زیادہ جھک جاتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1465)