۔ (۱۴۶۷) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہما قَالَ: کَانَ
رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّیْ عَلٰی رَاحِلَتِہِ مُقْبِلًا مِنْ مَکَّۃَ إِلَی الْمَدِیْنَۃِ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہِ، وَفِیْہِ نَزَلَتْ: {فَأَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ}۔ (مسند احمد: ۴۷۱۴)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ سے مدینہ کی طرف آتے ہوئے اپنی سواری پر نماز پڑھتے تھے، سواری جدھر مرضی رخ کر لیتی تھی،یہ آیت اسی مسئلے کے بارے نازل ہوئی: {أَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللَّہِ} (تم جس طرف بھی منہ کرواللہ کا چہرہ وہاں ہی ہے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(1467)