Blog
Books



وَعَن رَافع بن خديج قَالَ: قَدِمَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وهم يأبرون النَّخْلَ فَقَالَ: «مَا تَصْنَعُونَ» قَالُوا كُنَّا نَصْنَعُهُ قَالَ «لَعَلَّكُمْ لَوْ لَمْ تَفْعَلُوا كَانَ خَيْرًا» فَتَرَكُوهُ فنفضت قَالَ فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ إِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ دِينِكُمْ فَخُذُوا بِهِ وَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ رَأْي فَإِنَّمَا أَنا بشر» . رَوَاهُ مُسلم
رافع بن خدیج ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ مدینہ تشریف لائے تو وہ (اہل مدینہ) کھجوروں کی پیوندکاری کیا کرتے تھے ، آپ ﷺ نے پوچھا :’’ تم کیا کرتے ہو ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : ہم ایسے ہی کرتے آ رہے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر تم (پیوندکاری) نہ کرو تو شاید تمہارے لیے بہتر ہو ۔‘‘ انہوں نے ایسا کرنا چھوڑ دیا تو اس سے پیداوار کم ہو گئی ۔ راوی بیان کرتے ہیں ، انہوں نے اس کے متعلق آپ سے بات کی تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میں ایک انسان ہوں ، جب میں تمہیں تمہارے دین کے کسی معاملے کے بارے میں تمہیں حکم دوں تو اس کی تعمیل کرو ، اور جب میں اپنی رائے سے کسی چیز کے متعلق تمہیں کوئی حکم دوں تو میں ایک انسان ہوں ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
Mishkat, Hadith(147)
Background
Arabic

Urdu

English