۔ (۱۴۷)۔عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرَیِّ ؓ اَنَّ
رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اَلْمُؤْمِنُوْنَ فِی الدُّنْیَا عَلٰی ثَلَاثَۃِ أَجْزَائٍ، الَّذِیْنَ آمَنُوْا بِاللّٰہِ وَ رَسُوْلِہِ ثُمَّ لَمْ یَرْتَابُوْا وَجَاہَدُوْا بِأَمْوَالِہِمْ وَأَنْفُسِہِمْ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ، وَ الَّذِیْ یَاْمَنُہُ النَّاسُ عَلٰی أَمْوَالِہِمْ وَ أَنْفُسِہِمْ ،ثُمَّ الَّذِیْ اِذَا أَشْرَفَ عَلٰی طَمَعٍ تَرَکَہُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند أحمد: ۱۱۰۶۵)
سیدنا ابو سعیدخدریؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دنیا میں مومنوں کی تین اقسام ہیں: (۱) وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور پھر کسی شک میں نہ پڑے اور اللہ کے راستے میں مال و جان سے جہاد کیا، (۲) وہ آدمی کہ جس کے بارے میں دوسرے لوگوں کو اپنے مالوں اور جانوں پر امن رہتا ہے اور (۳)پھر وہ آدمی جو حرص پر جھانکتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے لیے اسے ترک کر دیتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(147)