۔ (۱۴۷۲) عَنْ یَعْلَی بْنِ مُرَّۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انْتَھٰی إِلٰی مَضِیْقٍ ھُوَ وَأَصْحَابُہُ وَھُوَ عَلٰی رَاحِل َتِہِ وَالسَّمائُ مِنْ فَوْقِھِمْ وَالْبِلَّۃُ مِنْ أَسْفَلَ مِنْہُمْ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاَۃُ، فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، ثُمَّ تَقَدَّمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی رَاحِلَتِہِ فَصَلّٰی بِہِمْ یُومِیئُ إِیِمَائًیَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّکُوعِ أَوْ یَجْعَلُ سُجُودَہُ أَخْفَضَ مِنْ رُکُوعِہِ۔ (مسند احمد: ۱۷۷۱۶)
سیّدنایعلی بن مرۃ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ ایک تنگ جگہ کی طرف گئے، آپ اپنی سواری پر تھے، صورتحال یہ تھی کہ اوپر سے بارش برس رہی تھی اور نیچے کیچڑ تھا، ادھر نماز کا وقت ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مؤذن کو حکم دیا، اس نے اذان اور اس کے بعد اقامت کہی،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی سواری پر ہی آگے بڑھے اور ان کونماز پڑھائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع و سجود کے لیے اشارے کیے اور رکوع کی بہ نسبت سجدے کے لیے ذرا پست ہو کر اشارہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1472)