۔ (۱۴۷۳) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِذَا صَلّٰی أَحَدُکُمْ فَلْیَجْعَلْ تِلْقَائَ وَجْھِہِ شَیْأً فَإِنْ لَمْ یَجِدْ شَیْئًا فَلْیَنْصِبْ عَصًا، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ مَعَہُ عَصًا فَلْیَخُطَّ خَطًّا وَلَایَضُرُّہُ مَامَرَّ بَیْنَیَدَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۷۳۸۶)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی نماز پڑھے تواپنے سامنے کوئی چیز رکھ لیا کرے، اگر کوئی چیزنہ پائے تو لاٹھی گاڑھ لیا کرے اور لاٹھی اس کے پاس نہ ہو تو اپنے سامنے ایک لکیر کھینچ لیا کرے، کیونکہ ایسا کرنے کے بعد اس کے سامنے سے گزرنے والی کوئی چیز اسے نقصان نہیں دے سکی گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(1473)