۔ (۱۴۷۵) عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہما قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّیْ فَیَعْرِضُ الْبَعِیْرَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ وَقَالَ عُبَیْدُ اللّٰہِ سَأَلْتُ نَافِعًا فَقُلْتُ إِذَا ذَھَبَتِ ا لإِْبِلُ کَیْفَ کَانَیَصْنَعُ ابْنُ عُمَرَ؟ قَالَ کَانَ یَعْرِضُ مُؤْخِرَۃَ الرَّحْلِ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ (وَفِیْ لَفْظٍ) قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَعْرِضُ عَلٰی رَاحِلَتِہِ وَیُصَلِّیْ إِلَیْہَا۔ (مسند احمد: ۶۱۲۸)
عبید اللہ بن نافع ، سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اور قبلہ کے درمیان (یعنی اپنے سامنے) اونٹ بٹھا کرنماز پڑھتے تھے۔ عبید اللہ کہتے ہیں: میںنے نافع سے سوال کیا: جب اونٹ چلا جاتا تو سیّدنا ابن عمر کیا کرتے تھے؟ انہوںنے جواب دیا: تو وہ اپنے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی رکھ لیتے تھے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری کے سامنے ہوتے اور اس کی طرف نماز پڑھتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1475)