۔ (۱۴۷۹) عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِیْ جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیْہِ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِالْأَبْطَحِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ بِالْبَطْحاَئِ) الظُّھْرَ وَالْعَصْرَ رکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ وَبَیْنَیَدَیْہِ عَنَزَۃٌ قَدْ أَقَامَہَا بَیْنَیَدَیْہِیَمُرُّمِنْ وَرَائِھَا النَّاسُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَۃُ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ) قَالَ: قِیْلَ لَہُ: مِثْلُ مَنْ أَنْتَ یَوْمَئِذٍ؟ قَالَ اَبْرِی النَّبْلَ وَأَرِیْشُہَا۔ (مسند احمد: ۱۸۹۵۳)
سیّدناابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ابطح یا بطحاء میںظہر اور عصر کی نمازیں دو دو رکعتیںپڑھائی تھیں۔ آپ کے سامنے وہ برچھی تھی جسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سامنے کھڑا کیا تھا، اس کے پیچھے سے لوگ، گدھے اور عورتیں گزرتے رہے۔ ایک روایت میں ہے: ان سے پوچھا گیا کہ تم اس وقت کس جیسے تھے؟ انہوں نے جواب دیا:میں تیر درست کرتا تھا او را س کے پر بناتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1479)