۔ (۱۴۸۲) عَنْ بِلَالٍ رضی اللہ عنہ وَقَدْ سَأَلَہُ ابْنُ عُمَرَ عَنْ مَّا صَنْعَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عِنْدَ دُخُوْلِہِ الْکَعْبَۃِ؟ قَالَ: تَرَکَ عَمُودَیْنِ عَنْ یَمِیْنِہِ وَ عَمُوداً عَنْ یَسَارِہِ وَثَـلَاثَۃَ أَعْمِدَۃٍ خَلْفَہُ ثُمَّ صَلّٰی وَبَیْنَہُ وَبَیْنَ ا لْقِبْلَۃِ ثَـلَاثَۃُ أَذْرُعٍ۔ (مسند احمد: ۲۴۳۹۱)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خانہ کعبہ میںداخل ہو کر کیا کیا تھا؟ انہوںنے جواب دیا: آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو ستون اپنی دائیںطرف، ایک بائیںطرف اورتین اپنے پیچھے کر کے نماز پڑھی تھی، جبکہ قبلہ او رآپ کے درمیان تین ہاتھ کا فاصلہ تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1482)