Blog
Books



وَعَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَثَلُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ بِهِ مِنَ الْهُدَى وَالْعلم كَمثل الْغَيْث الْكثير أصَاب أَرضًا فَكَانَ مِنْهَا نقية قَبِلَتِ الْمَاءَ فَأَنْبَتَتِ الْكَلَأَ وَالْعُشْبَ الْكَثِيرَ وَكَانَتْ مِنْهَا أَجَادِبُ أَمْسَكَتِ الْمَاءَ فَنَفَعَ اللَّهُ بِهَا النَّاس فَشَرِبُوا وَسقوا وزرعوا وأصابت مِنْهَا طَائِفَةً أُخْرَى إِنَّمَا هِيَ قِيعَانٌ لَا تُمْسِكُ مَاءً وَلَا تُنْبِتُ كَلَأً فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ فَقُهَ فِي دِينِ اللَّهِ وَنَفَعَهُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ بِهِ فَعَلِمَ وَعَلَّمَ وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يَرْفَعْ بِذَلِكَ رَأْسًا وَلَمْ يَقْبَلْ هُدَى اللَّهِ الَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ»
ابوموسیٰ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ نے جو ہدایت اور علم دے کر مجھے مبعوث کیا ہے ، وہ کسی زمین پر برسنے والی موسلادھار بارش کی طرح ہے ، پس اس زمین کا ایک ٹکڑا بہت اچھا تھا ، اس نے پانی کو قبول کیا اور اس نے بہت سا گھاس اور سبزہ اگایا ، اور اس زمین کا کچھ ٹکڑا سخت تھا ، اس نے پانی کو روک لیا ، پس اللہ نے اس کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ، لوگوں نے خود پیا ، جانوروں کو پلایا اور آب پاشی کی ، جبکہ زمین کا ایک ٹکڑا صاف چٹیل تھا ، وہاں بارش ہوئی تو وہ پانی روکتی ہے نہ سبزہ اگاتی ہے ، پس یہی مثال اس شخص کی ہے جسے اللہ کے دین میں سمجھ بوجھ عطا کی گئی ، اور اللہ نے جو تعلیمات دے کر مجھے مبعوث فرمایا ان سے اسے فائدہ پہنچایا ، پس اس نے خود سیکھا اور دوسروں کو سکھایا ، اور یہی اس شخص کی مثال ہے جس نے (ازراہ تکبر) اس کی طرف سر نہ اٹھایا اور اللہ نے جو ہدایت دے کر مجھے مبعوث فرمایا اسے قبول نہ کیا ۔‘‘ متفق علیہ ، رواہ البخاری (۷۹) و مسلم ۔
Mishkat, Hadith(150)
Background
Arabic

Urdu

English