۔ (۱۵۰۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: جِئْتُ
أَنَا وَالْفَضْلُ وَنَحْنُ عَلٰی أَتَانٍ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّیْ بِالنَّاسِ بِعَرَفَۃَ فَمَرَرْنَا عَلٰی بَعْضِ الصَّفِّ فَنَزَلْنَا عَنْہَا وَتَرَکْنَاھَا تَرْتَعُ وَدَخَلْنَا فِی الصَّفِّ فَلَمْ یَقُلْ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَیْئًا۔ (مسند احمد: ۱۸۹۱)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:میں اور فضل گدھی پر سوار ہو کر آئے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ہم صف کے کچھ حصے کے سامنے سے گزر کر اس سے اترے، اسے چرنے کے لیے چھوڑ دیا اور ہم صف میں داخل ہوگئے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں کچھ نہ کہا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1500)