Blog
Books



۔ (۱۵۲۳) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) قَالَ: کُنَّامَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فیِ الْمَسْجِدِ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلّٰی فِیْ نَاحِیَۃِ الْمَسْجِدِ، فَجَعَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَرْمُقُہُ ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ فَرَدَّ عَلَیْہِ وَقَالَ: ((اِرْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ۔)) قَالَ مَرَّتَیْنِ أَوْثَـلَاثَا، فَقَالَ لَہُ فِی الثَّالِثَۃِ أَوْفِی الرَّابِعَۃِ: وَالَّذِیْ بَعَثَکَ بِالْحَقِّ! لَقَدْ أَجْہَدْتُ نَفْسِیْ فَعَلِّمْنِیْ وَأَرِنِیْ؟ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ : ((إِذَا أَرَدْتَّ أَنْ تُصَلِّیَ فَتَوَضَّأْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَ کَ، ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ، ثُمَّ کَبِّرْ ، ثُمَّ اقْرَأْ، ثُمَّ ارْکَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ قَائِمًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ قُمْ فَإِذَا أَتْمَمْتَ صَلَاتَکَ عَلٰی ھٰذَا فَقَدْ أَتْمَمْتَہَا، وَمَا انْتَقَصْتَ مِنْ ھٰذَا مِنْ شَیْئٍ فَإِنَّمَا تَنْـقُصُہُ مِنْ صَلَاتِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۹۲۰۶)
۔ (دوسری سند) وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ،ایک آدمی داخل ہوا اور اس نے مسجد کے کونے میں نماز پڑھی ، جبکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اسے دیکھ رہے تھے، جب اس نے آکر سلام کہا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: واپس چلا جا اور نماز پڑھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔ آپ نے دو یا تین مرتبہ ایسے ہی فرمایا، بالآخر وہ تیسرییا چوتھی دفعہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہنے لگا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے! میں نے حسب استطاعت بہت کوشش کی ہے، تو پھر آپ خود ہی مجھے تعلیم دے دیںاور دکھا دیں کہ میں نماز کیسے پڑھوں۔ اس پر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے فرمایا: جب تو نماز کا ارادہ کرے تو اچھی طرح وضو کر، پھر قبلہ رخ ہو کر اللہ اکبر کہہ، پھر قراء ت کر، پھر رکوع کر حتی کہ رکوع کی حالت میں تو مطمئن ہوجائے، پھر کھڑا ہو جا حتی کہ قومہ کی حالت میں مطمئن ہوجائے ،پھر سجدہ کر حتی کہ سجدہ کی حالت میں مطمئن ہوجا، پھر اٹھ حتی کہ جلسہ میں مطمئن ہوجائے ، پھر کھڑا ہوجا (اور اپنی نماز جاری رکھ)،جب تو نے اپنی نماز اس (طریقے) پر پوری کی تو (اس کا مطلب ہو گا کہ) تو نے اسے مکمل کرلیا ہے اور تو ان امور میں سے جس جس کی کمی کرتا جائے تو حقیقت میں تو اپنی نماز میں کمی کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1523)
Background
Arabic

Urdu

English