Blog
Books



وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهُ شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعًا يَجِدُهُ فِي جَسَدِهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ضَعْ يَدَكَ عَلَى الَّذِي يَأْلَمُ مِنْ جَسَدِكَ وَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ ثَلَاثًا وَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ: أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ . قَالَ: فَفَعَلْتُ فَأَذْهَبَ اللَّهُ مَا كَانَ بِي. رَوَاهُ مُسلم
عثمان بن ابی العاص ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے جسم کی تکلیف کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے شکایت کی تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں فرمایا :’’ اپنے جسم کے تکلیف والے حصے پر اپنا ہاتھ رکھو ، اور تین مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر سات مرتبہ یہ دعا پڑھو :((اعوذ بعزۃ اللہ و قدرتہ من شر ما اجد و احاذر)) میں ہر اس شر سے جو میں پاتا ہوں اور جس سے میں غم زدہ ہوں اللہ کے غلبے اور اس کی قدرت کی پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں ، میں نے ایسے کیا تو اللہ نے میری وہ تکلیف دور کر دی ۔ رواہ مسلم ۔
Mishkat, Hadith(1533)
Background
Arabic

Urdu

English