۔ (۱۵۳۳) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ ثَـلَاثٌ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَعْمَلُ بِھِنَّ قَدْ تَرَکَھُنَّ النَّاُسُ، کَانَ یَرْفَعُیَدَیْہِ مَدًّا إِذَا دَخَلَ فِی الصَّلَاۃِ، وَیُکَبِّرُ کُلَّمَا رَکَعَ وَرَفَعَ ، وَالسُّکُوْتُ قَبْلَ الْقِرَائَۃِیَدْعُوْ وَیَسْأَلُ اللّٰہَ مِنْ فَضْلِہِ۔ (مسند احمد: ۹۶۰۶)
سیّدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تین چیزیں ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ ان پر عمل کرتے تھے، لیکن لوگوں نے ان کو ترک کر دیا ہے: جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں داخل ہوتے تو اپنے ہاتھ پھیلا کر اٹھاتے تھے اور رکوع کرتے وقت اور اس سے اٹھتے اللہ اکبر کہتے تھے او ر قراء ت سے پہلے خاموشی اختیار کرتے، جس میں دعا کرتے اور اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1533)