۔ (۱۵۴۲) عَنْ قَبِیْصَۃَ بْنِ ھُلْبٍ عَنْ أَبِیْہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَؤُمُّنَا فَیَأْخُذُ شِمَالَہٗ بِیَمِیْنِہِ، وَکَانَ یَنْصَرِفُ عَنْ جَانِبَیْہِ جَمِیْعًا عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ۔ (مسند احمد: ۲۲۳۲۲)
قبیصہ بن ھلب اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں امامت کرواتے تھے، آپ اپنے بائیں ہاتھ کو اپنے دائیں کے ساتھ پکڑتے اور آپ (سلام پھیرنے کے بعدکبھی) دائیں طرف سے پھرتے اور کبھی بائیں طرف سے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1542)