۔ (۱۵۴۵) عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: کَانَ النَّاسُ یُؤْمَرُوْنَ أَنْ یَضَعُوْا الْیُمْنٰی عَلَی الْیُسْرٰی فِی الصَّلَاۃِ۔ قَالَ أَبُوْ حَازِمٍ: وَلَا أَعْلَمُ إِلاَّ یَنْمِیْ ذَلِکَ، قَالَ أَبُوْعَبْدِالرَّحْمٰنِ: یَنْمِییَرْفَعُہُ إِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۳۲۳۷)
سیّدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوںکو نماز میں بائیں ہاتھ پر دایاں ہاتھ رکھنے کا حکم دیا جاتا تھا۔ ابو حازم کہتے ہیں: میں نہیں جانتا مگر وہ اسے منسوب کرتے ۔ ابو عبد الرحمن کہتے ہیں :یعنی وہ مرفوع بیان کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1545)