۔ (۱۵۴۸)(وَمِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا ھُشَیْمٌ أَنَا مَنْصُوْرٌ وَ یُوْنَسُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ ( رضی اللہ عنہ ) أَنَّہُ کَانَ إِذَا صَلّٰی بِہِمْ سَکَتَ سَکْتَتَیْنِ،إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاۃَ، وَإِذَا قَالَ {وَلَا الضَّالِّیْنَ} سَکَتَ أَیْضًا ھُنَیَّۃً، فَأَنْکَرُوْا ذٰلِکَ عَلَیْہِ، فَکَتَبَ إِلٰی أُبَیِّ ابْنِ کَعْبٍ فَکَتَبَ إِلَیْہِمْ أُبَیٌّ: إِنَّ الْأَمْرَ کَمَا صَنَعَ سَمُرَۃُ۔ (مسند احمد: ۲۰۵۳۰)
۔ (دوسری سند) سیّدنا سمرۃ بن جندب رضی اللہ عنہ جب لوگوں کو نماز پڑھاتے تو دو سکتے کرتے، جب نماز شروع کرتے اور جب {وَلَا الضَّالِّین} کہتے تو بھی کچھ دیر خاموش رہتے۔ جب لوگوں نے ان پر اس کا انکار کیا توانہوں نے سیّدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی طرف (خط) لکھا، جس کا انھوں نے یہ جواب دیا کہ یقینا معاملہ اسی طرح ہے جیسے سیّدنا سمرۃ رضی اللہ عنہ نے کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1548)