۔ (۱۵۵۹) عَنْ سَعِیْدِ بْنِ یَزِیْدَ أَبِیْ مَسْلَمَۃَ قَالَ سَأَلْتُ أَنْسًا أَکَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقْرَأُ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} أَوِ {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ}؟ فَقَالَ: إِنَّکَ لَتَسْأَلُنِیْ عَنْ شَیْئٍ مَا أَحْفَظُہُ أَوْ مَا سَأَلَنِیْ أَحَدٌ قَبْلَکَ۔ (مسند احمد: ۱۲۷۳۰)
ابو مسلمہ سعید بن یزید کہتے ہیں: میں نے سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیاکہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} پڑھتے تھے یا {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ}؟ انہوں نے جواب دیا: تو مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کررہا ہے جو مجھے یادنہیںیا تجھ سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے سوال نہیں کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1559)