۔ (۱۵۷)۔عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَؓ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنِّی أُحَدِّثُ نَفْسِیْ بِالْحَدِیْثِ، لَأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَائِ أَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَکَلَّمَ بِہِ، قَالَ: ((ذَالِکَ صَرِیْحُ الْاِیْمَانِ۔)) (مسند أحمد: ۹۱۴۵)
سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیااور کہا: اے اللہ کے رسول! میرے نفس میں بعض باتیں تو ایسی آ جاتی ہیں کہ مجھے آسمان سے گرنا اس سے زیادہ پسند لگتا ہے کہ میں ان کے ساتھ کلام کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو صریح ایمان کی علامت ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(157)