۔ (۱۵۷۲) عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلَاۃَ الْغَدَاۃِ فَثَقُلَتْ عَلَیْہِ الْقِرَائَ ۃُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ((إِنِّیْ لَأَرَاکُمْ تَقْرَئُ وْنَ وَرَائَ إِمَامِکُمْ؟)) قُلْنَا: نَعَمْ وَاللّٰہِیَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّا لَنَفْعَلُ ھٰذَا۔ قَالَ: ((فَـلَا تَفْعَلُوْا إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَإِنَّہُ لَا صَلَاۃَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِہَا۔)) (مسند احمد: ۲۳۰۷۰)
سیّدناعبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز فجر پڑھائی، آپ پر قراء ت بوجھل ہو گئی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فارغ ہو کر پوچھا: میرا خیال ہے کہ تم اپنے امام کے پیچھے قراء ت کرتے ہو؟ ہم نے کہا: جی ہاں! اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! بلا شک و شبہ ہم ایسا کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایسے نہ کیا کرو (یعنی میرے پیچھے نہ پڑھا کرو) سوائے سورۂ فاتحہ کے، کیونکہ جس نے اس کی تلاوت نہ کی، اس کی کوئی نماز نہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1572)