۔ (۱۵۸۵) عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الظُّہْرَ فَقَرَأَ رَجُلٌ خَلْفَہُ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَ عْلٰی، فَلَمَّا صَلّٰی قَالَ: ((أَیُّکُمْ قَرَأَ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعَلٰی؟)) فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، قَالَ: ((قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ بَعْضَکُمْ خَالَجَنِیْہَا۔)) (مسند احمد: ۲۰۰۵۳)
سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ظہر پڑھائی ،ایک آدمی نے آپ کے پیچھے سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی۔ سورت کی تلاوت کی ،جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو پوچھا: تم میں سے کس نے سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَ عْلٰی۔ پڑھی ہے؟ اس آدمی نے کہا: میں نے( پڑھی ہے)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے پہچان لیا تھا کہ تم میںسے کسی نے مجھ پر اس (کی قراء ت) کو الجھا دیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1585)