۔ (۱۵۸۹) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ حُذَافَۃَ السَّہْمِیَّ رضی اللہ عنہ قَامَ یُصَلِّیْ فَجَہَرَ
بِصَلَاتِہِ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَا ابْنَ حُذَافَۃَ! لَا تُسْمِعْنِی وَأَسْمِعْ رَبَّکَ عَزَّ وَ جَلَّ۔)) (مسند احمد: ۸۳۰۹)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن حذافہ سہمی رضی اللہ عنہ نماز پڑھ رہے تھے اور بلند آواز سے قراء ت کر رہے تھے، نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو فرمایا: ابن حذافہ! مجھے نہ سناؤ، اپنے رب کو سناؤ۔
Musnad Ahmad, Hadith(1589)