۔ (۱۵۹۱) عَنِ الْبَیَاضِیِّ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَرَجَ عَلَی النَّاسِ وَھُمْ یُصَلُّوْنَ وَقَدْ عَلَتْ أَصْواتُہُمْ بِالْقِرَائَ ۃِ فَقَالَ: ((إِنَّ الْمُصَلِّیَیُنَاجِیْ رَبَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فَلْیَنْظُرْ مَا یُنَا جِیْہِ، وَلَا یَجْہَرْ بَعْضُکُمْ عَلَی بَعْضٍ بِالْقُرْآنِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۲۳۱)
سیدنا بیاضی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے پاس تشریف لائے، جبکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے او ر ان کی آوازیں قراء ت کے ساتھ بلند ہورہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یقینا نمازی اپنے رب تعالیٰ سے سرگوشی کرتا ہے، اس لیے وہ اس ذات سے جو سرگوشی کر رہا ہوتا ہے اس میں غور کرے اور کوئی بھی کسی پر بآواز بلند قرآن کی تلاوت نہ کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1591)