۔ (۱۵۹۴) وَعَنْہُ فِیْ أُخْرٰی أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا قَالَ أَحَدُ کُمْ آمِیْنَ، قَالَتِ الْمَلَائِکَۃُ فِی السَّمَائِ آمِیْنَ، فَوَافَقَتْ إِحْدَ اھُمَا الْأُخْرَی غُفِرَلَہُ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ۔)) (مسند احمد: ۹۹۲۶)
اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آمین کہتا ہے تو فرشتے آسمان میں آمین کہتے ہیں۔ اگر اس کی آمین ان کی آمین سے موافقت کر جائے تو اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1594)