عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: تَنَاوَلَ أَبُو عُبَيْدَةَ بن الجَراح رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ بِشَيْءٍ فَكَلَّمَهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَقيلَ له: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ فَقَالَ خَالِدُ إِنِّي لَمْ أُرِدْ أَنْ أُغْضِبَه وَلكِن سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم يَقُولُ: أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْد اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّهم عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا.
حكیم بن حزام رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ابو عبیدہ بن جراحرضی اللہ عنہ نے کسی کسان کو کسی بات پر سزا دی تو خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ نے ان سےگفتگو كی۔ ان سے كسی نے كہا: آپ نے امیر كو غصہ دلا دیا؟ خالد نے كہا:میرا مقصد انہیں غصہ دلانا نہیں تھا، لیكن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے:قیامت كے دن اللہ كے ہاں شدید ترین عذاب والے وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں لوگوں كو سخت ترین اذیتیں دیتے ہونگے
Silsila Sahih, Hadith(1597)