۔ (۱۵۹۶) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَلَمَّا قَرَأَ {غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ} قَالَ آمِیْنَ وَأَخْفٰی بِہَا صَوْتَہُ وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلَییَدِہِ الْیُسْرٰی وَسَلَّمَ عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْیَسَارِہِ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۶۰)
اور سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے {غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ} پڑھا تو آمین کہا اور اس کے ساتھ اپنی آواز کو آہستہ کیا اور اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھا اور دائیں بائیں سلام پھیرا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1596)